الیکشن کمیشن کے اس جمہوریت دشمن اور ناجائز اقدام کے خلاف آج جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

پیر 19 فروری 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 251 (شیرانی-ژوب-قلعہ سیف اللہ)پر ہارے ہوئے امیدوار کی نوٹیفیکیشن کو غیرآئینی اورغیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا گیا ہے اورالیکشن کمیشن کے اس جمہوریت دشمن اور ناجائز اقدام کے خلاف آج 20 فروری کوجنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگیاور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکیالیکشن کمیشن کے اس ناروا فیصلے کو مسترد کریں۔

اس سلسلے میں پارٹی کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ سہ پہر3 بجے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے برآمد ہوگا اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد باچا خان چوک پر احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوگاجس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

پارٹی بیان میں پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج 20 فروری کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کر کے اپنی احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیں اور غیور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پشتونخوانیپ کے زیر اہتمام اعلان کئے گئے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 251 (شیرانی-ژوب-قلعہ سیف اللہ) کے غیور عوام نے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے انہیں ہزاروں ووٹوں کی برتری دلائی تھی لیکن ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعے پارٹی چیئرمین کی واضح برتری کو پہلے کم کیا گیا اور آخر کار ایک سازش کے ذریعے انہیں ناکامی میں تبدیل کیا گیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں پارٹی نے بروقت الیکشن کمیشن سے پٹیشن کی صورت میں استدعا کی ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ موجود فارم نمبر 45 کے مطابق خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا اعلان کیا جائے اور اس برحق مطالبے کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔