این اے 117 سے علیم خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس میں معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیاگیا

بدھ 21 فروری 2024 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے این اے 117 سے علیم خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس میں معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار علی اعجاز بٹر کی جانب سے وکیل شہریار طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کر دیئے۔ پی ٹی آئی آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے این اے 117 کا نوٹیفکیشن چیلنج کیاتھا۔