اسلام آباد ہائیکورٹ، حلقہ این اے 55 اور پی پی11 سے راجہ محمد بشارت اورچوہدری محمد نذیر کی الیکشن نتائج کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

بدھ 21 فروری 2024 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے راولپنڈی کے حلقہ این اے-55 اور پی پی-11 سے راجہ محمد بشارت اور چوہدری محمد نذیر کی الیکشن نتائج کے خلاف درخواست میں دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق راجہ بشارت نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اب الیکشن ٹریبونل بن چکے ہیں، کیا اب ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن فیصلے کر سکتے ہیں۔ وکیل نے کہاکہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کا اپنا اختیار ہے،قانون کے مطابق 60 دن تک الیکشن کمیشن امیدواروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کا پابند ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔