پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ہراسگی، ڈی پی او قصور و دیگر ان سے تحریری جواب طلب

بدھ 21 فروری 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے قصور پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری منظور کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی پی او قصور و دیگر ان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ این اے 131 سے پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑا، قصور پولیس ہراساں کررہی ہے، عدالت پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔