Live Updates

9 مئی کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع

نون لیگ تحریک انصاف کی کم از کم 60 نشستوں پر قبضہ جما کر بیٹھی ہے‘قومی خزانہ لوٹنے والوں نے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے گئے ہیں. علیمہ خان کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2024 12:10

9 مئی کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں 16 مارچ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2024 ) انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر پر حملہ سمیت 9 مئی کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی ہے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق کیس پر سماعت کی. سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے .

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کی بنیاد پر ریاست نے ان کی جماعت کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا گیا. دریں اثناءانسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نون لیگ تحریک انصاف کی کم از کم 60 نشستوں پر قبضہ جما کر بیٹھی ہے‘ علیمہ خان نے کہا کہ نون لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے انہوں نے کہا کہ پہلے قومی خزانہ لوٹنے والوں نے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے ہیں، مریم نواز کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے وہ اپنا شوق پورا کر لیں.

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے، لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے.                                                                          
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات