این اے 43 ٹانک کم ڈی آئی خان سے آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 23 فروری 2024 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈی آئی خان سے آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ این اے 43 سے داور خان کنڈی کامیاب قرار پائے ہیں۔داور خان کنڈی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو شکست دی تھی۔