قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 خانیوال کی انتخابی عذر داری کے حوالے سے کیس کی سماعت

ہمیں ریٹرننگ افسر کی رپورٹ مل چکی ہے دیکھ کر فیصلہ کرینگے، ممبر الیکشن کمیشن ، فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

جمعہ 23 فروری 2024 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 خانیوال کی انتخابی عذر داری کے حوالے سے کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار پیر اسلم بودلہ کے وکیل نے درخواست الیکشن کمیشن میں پیش کی تھی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم نے ری کائونٹنگ کی درخواست کی جس کو ریٹرننگ افسر نے خارج کیا ہم خانیوال سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی درخواست کرتے ہیں ۔ ممبر ا لیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں ریٹرننگ افسر کی رپورٹ مل چکی ہے دیکھ کر فیصلہ کرینگے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔