محمد احمد چھٹہ کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی عدالت نے محمد احمد چھٹہ کو 8 مارچ تک راہداری ضمانت دے دی

جمعہ 23 فروری 2024 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) پنجاب سے نو منتخب ایم این ای, ایم پی اے محمد احمد چھٹہ کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس فضل سبحان کی عدالت میںپیش ہوئی عدالت نے محمد احمد چھٹہ کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی عدالت نے محمد احمد چھٹہ کو 8 مارچ تک راہداری ضمانت دے دی۔سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف 28 ایف آر آرز درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار این اے 66 اور پی پی 36 سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ جسٹس فضل سبحان نے کہا کہ پنجاب سے سارے یہاں کیو آجاتے ہیں۔یہ جب لاھور سے یہاں آجاتے ہیں تو وہاں متعلقہ عدالتوں میں کیو پیش نہیں ہوتے۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ ان کو وہاں عدالتوں میں جانے نہیں دیتے گرفتار کرتے ہیں اس وجہ سے یہاں راہداری ضمانت کے لئے آتے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور ان کو 8 مارچ تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکمدیا عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر راہداری ضمانت دے دی