Live Updates

مولانا فضل الرحمن پاگل ہو گیا ،پاگل خانے ڈالیں گے،علی امین گنڈاپور

ہفتہ 24 فروری 2024 21:49

مولانا فضل الرحمن پاگل ہو گیا ،پاگل خانے ڈالیں گے،علی امین گنڈاپور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) خیبرپختونخوا کے لیے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران کارکن نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث آر اوز کی تصاویر وال آف شیم پر لگانے کی تجویز ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آر اوز کو پہلے یہاں سے نکال دیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگائیں گے۔پی ٹی آئی کے کارکن نے کہا کہ مولانا صاحب خفا ہیں آج کل۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پاگل ہوگیا ہے پاگل خانے ڈالیں گے۔

Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات