اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، آغا سراج درانی

ہفتہ 24 فروری 2024 22:41

اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، آغا سراج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آا سراج درانی نے کہا کہ احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں، سندھ اسمبلی کی حفاظت کے لیے اقدامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں، منتخب ممبران جمہوریت سے متعلق مزید سیکھ پاتے ہیں۔ا?غا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز میری تعریف کی، کس کو کون سا عہدہ دینا ہے یہ پارٹی کا استحقاق ہوتا ہے۔#