نعمت اللہ خان قومی ہیرو،امانت،دیانت کے پیکر اور انسانیت کے مسیحا تھے، مرحوم کی دینی،سیاسی ،سماجی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا،محمد حسین محنتی

اتوار 25 فروری 2024 20:40

&کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور الخدمت پاکستان کے صدر نعمت اللہ خان ہی حقیقی قومی ہیرو ہیں، جنہوں نے پوری زندگی امانت،دیانت اور خدمت کے جذبے سے گزار کر مثال قائم کی۔تھرپارکر سے لیکر ملک کے دور دراز علاقوں میں عوام کے درد کا مداوا کرنے پہنچنے والے نعمت اللہ خان کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے خدمت کے میدا ن میں پوری دنیا میں جماعت اسلامی کا نام بھی روشن کیا۔بابائے کراچی اور سابق میئر مرحوم نعمت اللہ خان کی برسی کے موقعے پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نعمت اللہ خان دٴْکھی انسانوں کے لیے کے مسیحا اور نظریہ پاکستان کے محافظ تھے جنہوں نے شہر کراچی کی بلاتفریق خدمت کی۔مرحوم کی دینی،سیاسی اور سماجی خدمات پر قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی کہ وہ آنے والی نسل کے لیے ایک مثال اور چراغ کی مانند ہیں۔یاد رہے کہ مرددرویش نعمت اللہ خان 25فروری 2020کوانتقال کرگئے تھے۔