فیصل آباد: پنجاب بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پابندی کے پتنگ بازوں نے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بو کاٹا کردیا

پیر 26 فروری 2024 11:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) پنجاب بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پابندی کے پتنگ بازوں نے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بو کاٹا کردیا،پتنگ باز منچلوں نے فیصل آباد میں یکم مارچ بروزجمعہ بسنت منانے کا اعلان کردیا،شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری انتظامیہ کی مکمل خاموشی،تھانہ غلام محمد آباد،تھانہ گلبر ک اور دیگر سٹی کے تھانوں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پکڑی جانے والی لاکھوں پینگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگ بازی کا سامان پکڑ کر تلف کرنے کی بجائے فروخت کرنے اور تحفے دینے کا انکشاف، کے پی کے اور سندھ سے بڑے پیمانے پرکیمیکل ڈور پتنگ پنجاب کے اضلاع میںپہنچ رہی،کیمیکل ڈور کی قیمت 2400روپے ہوگی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد پتنگ بازی کے شائقین منچلوں کی جانب سے 29اوریکم مارچ کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا گیا جس کے لیے پتنگوں، کیمیکل ڈور کی تیاری بھی شروع کر دی گئی جبکہ ساتھ ہی ساتھ پتنگوں کی فروخت کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں میں پتنگوں کی فروخت کے لیے آن لائن فروخت ہورہی ہے جن کے ذریعے آرڈر لیے جاتے ہیں اور بعد ازاں رات کے وقت خفیہ طریقے سے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی ڈلیوری کی جاتی ہے۔ بسنت کا اعلان ہونے کے بعد پینگیں تیار کرنے والوں نے ایڈوانس آرڈر بھی پکڑ لیے ہیںجن کی سپلائی بسنت سے ایک روز قبل کی جائے گی تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدن پورہ، سیالوی کالونی،رحمت ٹائون سمیت تھانہ منصور آباد، ڈی ٹائپ کالونی ہمن آباد، تھانہ جھنگ بازار، مدینہ ٹاؤن، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ فروشی کے ساتھ پتنگ بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چھٹی کے روزصبح اور شام کے اوقات میں خصوصی طور پر آسمان پر قانون کا بو کاٹا ہوتا نظر آتا ہے بتایا گیا ہے کہفیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈور کے پی کے اور سند ھ سے پہنچ رہی ہے کیمیکل ڈور فروکت کرنے والوں نے ڈور کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جو دور پہلے 800سے 1200روپے فی کلو دستیاب تھی اب 1800سے 2400روپے تک فی کلو فروخت میں دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ گلبرگ پولیس نے مختلف علاقوں کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری تعداد میں پتنگیں اورکیمیکل ڈور برآمدکی ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 5 مختلف مقدمات درج کئے گئے اور تھانہ غلام محمدآباد کے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ پولیس نے بھی فیض آباد،مدن پورہ سمیت مختلف علاقوں کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں پتنگیں اورکیمیکل ڈور برآمدکی ہے تاہم آن لائن کے ذرائع کو پینگیں، کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں نے بتایا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد،تھانہ گلبر ک اور دیگر سٹی کے تھانوں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پکڑی جانے والی لاکھوں پینگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگ بازی کا سامان پکڑ کر تلف کرنے کی بجائے فروخت اور اپنے قریب عزیزواقاب میں تقسیم کیا جاتا ہے اور مبینہ طور پر رشورت بھی وصول کی جاتی ہے گذشتہ روز تھا نہ غلام آباد، کے اہلکاروںنے مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں تھانے سے مبینہ طور پر غائب کر کے اپنے قریبی تعلقات کے حامل افراد کو فراہم کر دیں تا ہم سٹی پولیس آفیسر علی ضیا کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کروا کر کارروائیاں کی جائیں گی۔