Live Updates

وزیراعلی مریم نواز کا خواتین کیلئے اپ گریڈڈ ”وویمن سیفٹی ایپ“ لانچ کرنے کا اعلان

وویمن سیفٹی ایپ 2 ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی جائے، وویمن سیفٹی ایپ پر43 سروسز ایک کلک پر میسر ہوں گی، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اوراسلحے کی نمائش روکنے کیلئے بھی سافٹ وئیر تیار کرلیا گیا۔ مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2024 20:01

وزیراعلی مریم نواز کا خواتین کیلئے اپ گریڈڈ ”وویمن سیفٹی ایپ“ لانچ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 فروری 2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے”محفوظ پنجاب“ویژن پر عملدرآمد شروع، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ 31دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ ڈسٹرکٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے خواتین کے تحفظ کے لئے اپ گریڈڈ ”وویمن سیفٹی ایپ“ لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ وویمن سیفٹی ایپ 2ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت، وویمن سیفٹی ایپ 43 سروسز ایک کلک پر میسر ہوں گی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسر کے لئے ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا۔جرائم کے بروقت سد باب کے لئے سیف سٹی کرائم سٹاپر ایپ،ٹرائل رن شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کرائم سٹاپر کے ذریعے دہشت گردی، زیادتی، منشیات،اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر جرائم رپورٹ کئے جا سکیں گے۔ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ اور اسلحے کی نمائش روکنے کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس بیسڈ سافٹ وئیر تیار۔

سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے تجاوزات کی نشاندہی بھی ممکن ہو گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیمروں سے ہسپتال، بس سٹینڈ، ائیرپورٹ، ریلوے سٹیشن، شاپنگ مال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیف سٹی اتھارٹی ڈیٹا سنٹر اور ڈیجیٹل وال کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 15کال سنٹر کابھی دورہ کیا۔

لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسر زسے ڈیسک پرجا کر بات چیت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیف سٹی مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اورتونسہ کی فیکٹر ی میں چوری کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 15پر کال کرکے پولیس رسپانس اور ٹائم چیک کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسر کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔

سابق سینیٹرپرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب،عظمی بخاری، بلال کیانی،ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی،آئی جی پنجاب،سی سی پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مزید برآں ''صاف ستھرا پنجاب ''وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کا آغازکر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے تجاویز طلب کر لیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی نے شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے فوری پلان بھی طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں۔ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف سے شیخوپورہ اور قصور کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کیلے تحریری ڈیمانڈ دینے کی ہدایت کی۔ملاقات کرنے والوں میں نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی رانا محمداقبال خان،محمد حسن رضا،محمداشرف رسول،چوہدری محمد الیاس خان،محمد نعیم صفدر،ملک احمد سعید خان،احسن رضا خان،محمود انور،رانا سکندر حیات شامل  تھے۔

تمام اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب، عظمی بخاری، بلال کیانی، ثانیہ عاشق بھی موجودتھیں۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کے جذبے سے سر شار،دیانتدار افسروں کو سلیوٹ کرتی ہوں۔

میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی۔کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں افسروں سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے اور صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔ عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ سول سرونٹس محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔احتساب،شفافیت،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔ کام کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا۔

عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے۔ادارہ جاتی تنظیمی اصلاحات کرنا ہوگی،جڑ تک پہنچ کر مسائل ختم کریں گے۔جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوچیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت اورسیکرٹری خزانہ نے محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سول سیکرٹریٹ کو تاریخی اور قدیمی حالت میں بحالی پراجیکٹ کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹریٹ میں میوزیم کا افتتاح بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹریٹ میں زیر تکمیل پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے بریفگ دی۔پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب، عظمی بخاری، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،آئی جی اورسیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات