قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کردی گئیں

بدھ 28 فروری 2024 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں،حکومتی بنچز پر قائد ایوان کیساتھ پہلی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الاٹ کی گئی ہے ،حکومتی بنچز پرنواز شریف کیساتھ شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی نشست الاٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کوحکومتی بنچز پر پہلی رو میں نشستیں الاٹ ہوئیں ،راجہ پرویز اشرف ،خالد مقبول ،علیم خان ،طارق بشیر چیمہ بھی فرنٹ نشستوں پر براجمان ہونگے۔عمر ایوب کواپوزیشن لیڈر کیساتھ پہلی نشست الاٹ کی گئی ،اسد قیصر ،علی محمد خان ،صاحبزادہ حامد رضا بھی اپوزیشن کے فرنٹ لائن میں بیٹھیں گے،فضل الرحمان ، اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کو بھی اپوزیشن بنچز پر فرنٹ لائن میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔