شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، چھ دہشت گرد جہنم واصل، ایک جوان زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر

بدھ 28 فروری 2024 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں چھ دہشت گرد جہنم واصل کردیئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2024 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک، جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ، بھتہ خوری اور اغوا کی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔ علاقے کے عوام نے اس کارروائی کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری حمایت کا اظہار کیا ہے ۔