16 ویں قومی اسمبلی ، سردار ایاز صادق نے سب سے پہلے رول آف ممبرز پر دستخط کئے

جمعرات 29 فروری 2024 16:25

16 ویں قومی اسمبلی ، سردار ایاز صادق نے سب سے پہلے رول آف ممبرز پر دستخط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) 16 ویں قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان میں سے سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے سب سے پہلے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔اویس لغاری نے ان کے بعد دستخط کئے۔

(جاری ہے)

سید نوید قمر، عبدالعلیم خان،چوہدری سالک حسین،ملک عامر ڈوگر،علی محمد خان،صاحبزادہ صبغت اللہ، ڈاکٹر امجد علی،سید غلام مصطفیٰ شاہ،رضا حیات ہراج،اعجاز حسین جھاکھرانی،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان،عمر ایوب خان،محمد نواز شریف،محمد شہباز شریف، بیرسٹر گوہر علی خان،ڈاکٹر شذرہ منصب،خالد مگسی ،بیرسٹر عقیل ملک،شیخ آفتاب احمد،طارق بشیر چیمہ،مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اولین ارکان کے ساتھ رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی نشستوں پر انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پہلے پہل رول آف ممبرز پر دستخط کرنے کے لئے مدعو کیاگیا۔