Live Updates

مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد،اُن کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پنجاب کے عوام کیلئے نیک شگون ہے فرح ناز اکبر

وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گی،اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر غیر جمہوری رویہ اپنایا،مسلم لیگی رہنما ورکن قومی اسمبلی

جمعرات 29 فروری 2024 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر و رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ مریم نوازکی مسلم لیگ(ن)،جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد باعث فخر ہے،مزاحمت سے وزارت اعلیٰ تک مریم نواز کی تاریخ ساز کامیابی پرپورا پاکستان خوشی سے نہال ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں اتنی عزت و احترام بہت کم شخصیات کے حصے میںآیا ،مریم نواز نے جب پارٹی اور قائد مسلم لیگ(ن) پر کڑاوقت تھا تو دیوانہ وار مقابلہ کیا،اُن کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پنجاب کے عوام کیلئے نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی ترقی کیلئے بہترین ترجیحات کا اعلان کیا ہے ، وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ انشاء اللہ اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گی،تخت پنجاب پر مریم نواز کی تاریخی کامیابی پر سیاسی مخالفین کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا ہے،ماضی میں مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پاکستان مسلسل ترقی کررہاتھا اور اب بھی انشاء اللہ تعمیر وترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مریم نوازدختر پاکستان نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد خطاب نے ثابت کردیا ہے کہ مریم نواز،میاں شہباز شریف اور میاں نوازشریف کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب کو مثالی،عوام کوفوری ریلیف ،انتقام نہیں بھاری چارے کو فروغ ملے گا اور اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر غیر جمہوری رویے کا اظہار کیا، جمہوریت میں بائیکاٹ نہیں بلکہ میدان میں رہ کر مقابلہ کیاجاتاہے،پی ٹی آئی کے دورمیں پنجاب کابیڑا غرق کیاگیاتھا،ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات