تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،علما مشائخ و خطباء

علماء مشائخ اورحکومت صوفیاء کرام کے امن و بھائی چارے کے فروغ کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،ملک بھر کے 1500سے ذائدعلما مشائخ و خطباء نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب

جمعہ 1 مارچ 2024 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) ملک میں نظام مصطفی ٰﷺنافذ کیاجائے،حضورﷺقیامت تک پوری انسانیت کے رہبر ہیں،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے، دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے۔ قادیانیت اور صیہونیت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و موثر عملدرآمد کروایا جائے۔

آپ ﷺ کو خاتم الانبیاء اور سیّد المرسلین بنا کر مبعوث فرمایا گیا۔ آپﷺ کے بعدنبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔

(جاری ہے)

آپﷺ اللہ کے آخری نبی اور قیامت تک پوری انسانیت کے ہادی و رہبر ہیں، تحفظ ناموس رسالت تحفظ صحابہ تحفظ قران تحفظ اہل بیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان الفاظ کا اعادہ ملک بھر کے سے 1500ذائدعلما مشائخ و خطباء نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جن میںملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا،صوفی عنایت گورایا،پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی، سید سعادت علی شاہ گیلانی،پیر سید حسنین فاروق شاہ نقشبندی مجددی، پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی، ایس اے حکیم القادری،پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی، چوہدری اسد محمود، سجادہ نشین حضرت سخی سلطان باہوؒ پیر خالد سلطان سروری قادری، پیر سید محفوظ الحسنین شیرازی علی پورسیداں شریف،سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی پیر سید محمد افضال حسین شاہ زنجانی،پیر عبدالقادرجیلانی،پیر ارشدقمر، پیر غلام رسول اویسی، پیر محمودفریدالدین،یر سید علی رضاگیلانی، پیر سید اظہر اقبال شاہ، پیر سید اسلم شاہ بخاری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیر شہوارعثمانی، ڈاکٹرطارق شریف زادہ، پیر حسنی مبارک، پیر عاصم مصطفیٰ سہروردی، پیر فضل حق اویسی،پیر سید علی رضا شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ،پیر اختر رسول قادر ی، پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،مولانا سلمان بٹلہ،سلیم بخاری ، مولاناانوارلحق حقانی ،مولاناعبداللہ منیر ،ڈاکٹر عطا الرحمان ،مولاناعطا الرحمان رحیمی ، مولانا محمد ذکریاذاکر ،مفتی احمد خان ، مولانا حافظ عبدالقیوم مشوانی ،ڈاکٹر قاری عبدالرشید الازہری نے،مفتی عبدالرزاق ،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی ،پیر سیدنقیب اللہ آغا ،مولانا محمد طاہر توحیدی ،مولانا محمدامین،مولانا عباس علی ،مفتی اصغر علی ،حافظ محمد طاہر ،قاری محمدامین ،عبدالجلیل لہڑی ‘ مفتی محمد ہمایوں ، مولانا عبدالحء حریفال ، مولانا قاری مہراللہ ،مولاناحزب اللہ عثمانی او ر دیگر علما مشائخ و خطبا ء شامل ہیں نے کہا خلفائے راشدین کی سیرت اور کردار ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے مشعل راہ ہے، صحابہ کرام کی خدمات تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر اوران کا اسوہ مینارہ نور ہے جسے اپنا کر پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

صوفیا کرام نفس کی خواہشات کو ترک کرکے انسانیت کی بھلائی، محبت، خیر خواہی اوراللہ کی قربت کی حصول کے لیے اپنی زندگیاں صرف کر دیتے ہیںعلماء مشائخ اورحکومت صوفیاء کرام کے امن و بھائی چارے کے فروغ کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نہتے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابرکے شریک وحصہ دارہے، فلسطینی آبادیوں ہسپتالوں پناہ گزین کیمپوں کو قبرستانوں میں تبدیل شہروں کوکھنڈربنادیاگیاہے ساٹھ ہزار سے زائد نہتے مسلمان بچوں عورتوں کوشہید کیاگیا ہے۔

اسلامی دنیاکے حکمران امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑاور فلسطینیوں کی نسل کشی پرخاموش ہیں، غزہ کی گلیاں اسرائیلی وحشت کی تصویر بن گئی ہیں ہسپتالوں، سکولز مساجد سمیت عام آبادیوں میں معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ناترس یہودی ریاست فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن آزاد کشمیر میںدستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمران چشم پوشی ترک کرکے اقصیٰ کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع اور تحفظ کیلئے میدان میں نکلے دنیا اور انسانی حقوق کے نام نہاد تنظیموں کی چشم پوشی اور غفلت بذات خود سنگین جرم ہے تاریخ انہیں کھبی معاف نہیں کرینگی۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قانون میں ترمیم کرنے والوں کو کسی بھی طور برداشت نہیں کیا جائے گا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے ہم ہر تکلیف برداشت کر سکتے ہیں لیکن ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے، مذہبی تنظیموں کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا مقصد قادیانیت کے لیے راہ ہموار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اکابرین اہل سنت نے مسلمانوں کو قادیانیوں کے گمراہ کن عقائد و فتنوں سے آگاہ کیا ،پاکستان کی تاریخ میں اسمبلی فلور پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے مسلمان کی تعریف کو آئین کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرنے والے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی پیش کردہ قرار دادکے نتیجے میں 7 ستمبر 1974ئکو ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو اُن کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اقلیت قراردیا تھا۔