سینیٹ کی 6نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری،پولنگ 14مارچ کوہوگی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 1 مارچ 2024 16:35

سینیٹ کی 6نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری،پولنگ 14مارچ کوہوگی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 مارچ2024 ء) سینیٹ کی 6نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری،پولنگ 14مارچ کوہوگی،الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے۔سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے 3 ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے۔ وفاق کی نشست پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آر او ہوں گے۔

بلوچستان اور سندھ کی نشستوں کےلئے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز آر او ہوں گے۔سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوڑو، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ، نزہت صادق ، صادق سنجرانی، شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین اورانوار الحق کاکڑ کی نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ سینیٹ کی نشستیں کئی سینٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔ عام انتخابات میں کچھ سینیٹرز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر نزہت صادق سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئی ہیں، سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔سینیٹر نزہت صادق اب بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گی۔پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر انچارج سنٹرل الیکشن سیل نے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔