پاکستان اور جرمنی کے معابین باہمی تجارت مضبوط ہے اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے ،جرمن قونصل جنرل

جمعہ 1 مارچ 2024 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) جرمنی ،چین اور عمان کے سفارتکاروںنے پر امن انتخابات کے انعقاد پر نگراں حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کاکردگی کو سہراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی،تاہم پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ،وہ معروف صنعت کار و تاجر اور ریپبلک کو ڈی ایوری کے اعزازی قونصل فضل کریم دادا بھائی کی جانب کے جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈ یگر لائس کے اعزاز دئیے گئے ،عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،تقریب میں نگراں وزیراطلاعات احمد شاہ ،ایڈیشنل ہوم سیکریٹری محمد اقبال میمن،ایران،قطر ،تھائی لینڈ ،عارف سلیمان ،ڈاکٹر محمد التمش ،کلیم فاروقی فاروق افضال ،ایم پی اے ،بیرسٹر ہالار وسان ،معروف اینکر ریدا سیفی ،عروج ملک ،تاجروں صنعت کاروں اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھیں،جرمنی کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے معابین باہمی تجارت مضبوط ہے اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے ،تاہم دونوں ممالک میں تجارت مزید مستحکم ہونے کی ضرورت ہے ،جرمن سفارتکار نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ تجارت کے کئی مواقع موجود ہیں،جبکہ باہمی تجارت کا حجم 4 بلین یورو ہے اور اس میں مزید وسعت دیں گے ،چین کے قونصل جنرل وانگ یوننگ نے کہا کہ چین پاکستان کا گہرا دوست ہے ،پاکستان میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حکومت ہو چین کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،تاہم انہوں نے نئی آنے والی حکومت کو نیک خواہشات کا اظہار کیا،سلطنت عمان کے قونصل جنرل انجنیر سمی النجیری نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے معابین تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی تاجر عمان جاکر تجارتی فوائد کے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،جبکہ عمان کی ایک نجی ائیر لائن سلام ائیرنے بھی پاکستان سے سروس شروع کردی ہے،میزبان فضل کریم دادا بھائی نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بھی یہی ہے کہ تاجر برادری ناصرف جرمنی دیگر ممالک کے ساتھ بھی تجارتی فوائد حاصل کرسکتے ہیں،بعد ازاں پر تعش عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔