علما مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن)سرگودھا ڈویژن کے عہدیداران کیشہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 3 مارچ 2024 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) علما مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن)سرگودھا ڈویژن کے عہدیداران نے مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے وزیراعظم آنے سے ملک میں ترقی کے انقلابی دور کا آغاز ہو گا۔تفصیلات کے مطابق علما مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن)سرگودھا کے ڈویژنل صدر سید عرفان رسول شاہ،سیکرٹری جنرل مولانا ملک ضیا الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور سٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد علی حیدر اور دیگر نے مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف کووزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اقتدار سنھبالنے سے ملکی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور ملک جلد ہی ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہو گا جس سے عوام میں خوشحالی کے انقلابی دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو اللہ تعالی کے فضل سے اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی جانب گامزن کر کے عوام کو ریلیف دے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جو وفاق اور پنجاب میں انقلابی پروگرام لا کر ملک کوآگے لیجانے کا عزم لئے سر گرم عمل ہے اور وہ وقت دور نہیں جب مہنگائی اور بے روزگاری کو دور کر کے عوام مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے گا۔