
بشری بی بی و نجم الثاقب کی آڈیو لیکس،ڈی جی آئی بی کا عدالت کو تفصیلات چیمبر میں بتانے کا عندیہ
پیر 4 مارچ 2024 17:17

(جاری ہے)
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اسٹیٹ یہ پوزیشن لے رہی ہے کہ کوئی لیگل اتھارٹی نہیں، یہ ٹیلی کام کمپنی نے بتانا ہے کہ شہریوں کی پرائیویسی محفوظ ہے یا نہیں ٹیلی کام کمپنیز کے وکیل نے بتایا کہ پالیسی، ایکٹ، لائسنس کچھ اور کہتے ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس بابر ستار نے ان سے سوال کیا کہ ریاست شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے کیا کر رہی ہی کیا ٹیلی کام آپریٹرز فون ٹیپنگ کی اجازت دے رہے ہیں ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم کسی پر ذمے داری فکس نہیں کر سکتے جب تک تحقیقات نہ ہوں، آڈیو ٹیپ کرنے کی کنفرمیشن یا تردید نہیں کر رہے، اسٹیٹ کے دشمنوں پر نظر رکھتے ہیں، اس سے متعلق عدالت کو چیمبرمیں تفصیل بتا سکتے ہیں۔وکیل عرفان قادر نے کہا کہ ان لائسنسز میں قانون کی یہ شقیں کیوں رکھی جاتی ہیں یہ دیکھنا ہے۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ہم بھی یہی سمجھنا چاہتے ہیں۔وکیل عرفان قادر نے کہا کہ پی ٹی اے نے کسی کو ہدایات جاری نہیں کیں، سرکاری افسران آپ سے گھبرا جاتے ہیں، میں عدالت کی معاونت کروں گا۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ کتنا عجیب جواب ہے کہ سیکشن 19 میں یہ مان رہے ہیں یہ جرم ہے، یہ پورا پورا دن ٹی وی چینلز پر چلاتے رہے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ مستقبل میں اسے کیسے روکا جا سکتا ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم سب کی پرائیویسی خطرے میں ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں کلائنٹ سے بات کر رہا ہوں اور اسے کوئی اور بھی سن رہا ہو۔جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ کیا کوئی فریم ورک ہی کس قانون کے تحت اسٹیٹ کو یہ سہولت دی ہوئی ہیں رولز، گائیڈ لائنز یا کوئی ایسی چیز ہے کہ کیا ٹیکنالوجی استعمال ہو سکتی ہے کیا نہیں ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ نے کہا کہ اگر عدالت کچھ منٹ مجھے دے تو میں چیمبر میں بتا سکتا ہوں، امریکا، یو کے اور جرمنی میں بھی آڈیو لیکس کے واقعات ہوتے ہیں، ایسی ڈیوائسز موجود ہیں جن سے یہ سب کرنا آسانی سے ممکن ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 8 فروری کو تو سب کچھ بند کر دیا گیا تھا۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کھوسہ صاحب 8 فروری کو درمیان میں لے کر مت آئیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ ہم سوموٹو کر رہے ہیں، 8 فروری سے متعلق ہمارے سامنے کچھ نہیں ہے۔عدالتِ عالیہ نے 14 مارچ کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
-
لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے،بیرسٹر گوہر
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.