پیپلزپارٹی نے گورنرپنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کرلئے

پیر 4 مارچ 2024 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کی جگہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق مشیر چوہدری ریاض کو گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے مخدوم احمد، قمرزمان کائرہ ،چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے بعد گورنر پنجاب و کے پی کے ناموں کا اعلان کرے گی۔