میئرمیونسپل کارپوریشن کوٹلی کی خصوصی ہدایت پربلدیہ اہلکاران کی شہربھرکی صفائی

پیر 4 مارچ 2024 22:42

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء)میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری محمدتاج کی خصوصی ہدایت پربلدیہ اہلکاران کی شہربھرکی صفائی۔ شدیدبارشوںکے باوجودبھی بلدیہ اہلکاران اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیتے رہے۔گزشتہ روزمیئربلدیہ چوہدری محمدتاج کی خصوصی ہدایت پرچیف سینٹری انسپکٹرکی زیرنگرانی بلدیہ اہلکاران نے سٹیڈیم روڈاورگردونواح میںصفائی کاعمل جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے میئربلدیہ چوہدری محمدتاج نے کہاکہ شہرکی صفائی ستھرائی کاعمل بہترین اندازمیںجاری ہے بارشوںکے دوران بھی بلدیہ اہلکاران نے اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیئے ۔انہوںنے کہاکہ کوٹلی سٹی کی تعمیروترقی اورصفائی کے حوالے سے تمام تروسائل بروئے کارلائینگے۔انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ بلدیہ اہلکاران سے تعاون کریںاور اپناکوڑاکرکٹ باہرگلیوںاورروڈزپرنہ پھینکیںبلکہ اپنے گھروںمیںڈسٹ بنزمیںڈالیںبلدیہ اہلکاران اپنے مقررہ وقت پرآئینگے اورکوڑاکرکٹ لے جائینگے۔