صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا معروف عالم دین و مذہبی سکالر مولانا بشیر احمد مصطفوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 4 مارچ 2024 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے معروف عالم دین و مذہبی سکالر مولانا بشیر احمد مصطفوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مولانا بشیر احمد مصطفوی (مرحوم) کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا بشیر احمد مصطفوی (مرحوم)کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔