مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، محسن شاہنواز رانجھا

منگل 5 مارچ 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے ملک کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز سے نکالنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل اور چیلنجز کے باوجود مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے قانونی معاملات الیکشن ٹربیونلز اور عدالتوں جیسے مناسب فورمز پر حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں پر قانون سازی کے عمل میں مثبت کردار اداکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محسن شاہنواز رانجھا نے تجویز دی کہ اپوزیشن جماعتوں کو چھوٹے چھوٹے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں آگے آنا چاہئے۔