خالد مقبول صدیقی کی پارٹی اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت

منگل 5 مارچ 2024 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی،اراکین اسمبلی سی او سی اور ٹاؤن کے ذمہ داران کا اجلاس منگل کی شام مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں منعقد ہواجس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں انتخابات کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اراکین اسمبلی، ذمہ داران اور کارکنان کے کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نو منتخب اراکین اسمبلی کو عوامی خدمت کیلئے اپنے حلقوں میں موجود رہ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور اراکین اسمبلی یکسوئ اور مکمل توجہ کے ساتھ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام و دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اجلاس میں سینئرڈپٹی کنونیر سید مصطفٰی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔