ذوالفقار علی بھٹو آج قانون کی سب سے بڑی عدالت میں بھی سرخرو ہو گئے، خورشید شاہ

ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، سابق وزیر

بدھ 6 مارچ 2024 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید آج قانون کی سب سے بڑی عدالت میں بھی سرخرو ہو گئے۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عوام پر جابرانہ تسلط قائم کرنے والے آمر کا نام ایک بار پھر تاریخ کے سیاہ باب میں لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قربانی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، وہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو وطن اور جمہوریت کے لیے جان قربان کر کے زندہ و جاوید ہو گئے۔