ِِِِِِِِّذوالفقار علی بھٹو شہید کی قربانی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، ، خورشید شاہ

بدھ 6 مارچ 2024 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید آج قانون کی سب سے بڑی عدالت میں بھی سرخرو ہو گئے۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عوام پر جابرانہ تسلط قائم کرنے والے آمر کا نام ایک بار پھر تاریخ کے سیاہ باب میں لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قربانی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، وہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو وطن اور جمہوریت کے لیے جان قربان کر کے زندہ و جاوید ہو گئے۔