سرینگر کو مودی کے دورے سے قبل ڈرونز کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا

بدھ 6 مارچ 2024 21:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کو نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ڈرون اور کواڈ کاپٹر آپریشنز کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ڈرون رولز 2021کے رول 24(2)کے تحت اس فیصلے کوفوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔ ڈرون رولز 2021کی متعلقہ دفعات کے مطابق ریڈ زون کے اندر تمام غیر مجاز ڈرون آپریشنز پر جرمانے کا سامنا کرنے پڑے گا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاہم اس معاملے میں تمام ذمہ دار شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔یہ اقدام مودی کے امن کے بیانیے کے برعکس ہے جس کا دعویٰ وہ علاقے میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے کر رہے ہیں۔