پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جناح پارک میں ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی گھاٹ کی جگہ پر حاضری

جمعرات 7 مارچ 2024 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جناح پارک پہنچے جس کے بعد انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی گھاٹ کی جگہ پر حاضری دی۔خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور امتیاز صفدر وڑائچ جناح پارک پہنچے تھے۔جناح پارک میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو جہاں پھانسی دی گئی تھی اب وہاں جناح پارک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کی تھی۔سپریم کورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا لیکن فیصلہ کالعدم ہوسکتا ہے نہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود ہے۔