بلوچستان کی ترقی پا کستان کی کامیابی ہے،آرمی چیف
عوام کیساتھ مل کر امن و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے،زراعت ملکی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے، پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو میں تعاون جاری رکھے گی،جنرل عاصم منیر کاعمائدین وجوانو ں سے خطاب
فیصل علوی جمعہ 8 مارچ 2024 10:07
(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاک فوج کی صوبہ میں سماجی، اقتصادی اور زرعی ترقی کے حوالے سے کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر عمائدین اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو زرعی سہولیات، آسان شرائط پر قرض، بیج، کھاد فراہم کی جائے گی، کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز اور زرعی ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی، کسانوں کو ملکی ترقی میں شراکت دار بنانے اور کاشتکاری کیلئے رہنمائی بھی دی جائے گی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقی اور امداد کا عمل جاری رکھے گی ۔آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کیلئے ایک اور کیڈٹ کالج بنانے کو بھی سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور کالج کے اساتذہ اور طلبا سے بھی ملے۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے، یہ بہادر ہر مشکل میں ثابت قدمی سے ڈٹے رہے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفرجاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے، سکیورٹی کی فراہمی اور بھلائی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزارت خزانہ کا یوریا کھاد پر سبسڈی دینے سے انکار‘ ملک میں خوراک اور دیگر اجناس کی پیدوار کم ہونے کا خدشہ
-
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت‘درخواست گزارعمران خان کی عدم موجودگی پر چیف جسٹس کا تعجب کا اظہار
-
چابہار بندرگاہ پر بھارت ایران میں معاہدہ اور امریکہ کی تنبیہ
-
’نیازی کیلئے پھر سے Good to see you کے انتظامات کا حکم دے دیا گیا‘
-
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا
-
ملک میں مارشل لاءسکندر مرزا نے لگایا تھا میرے دادا کا کوئی قصور نہیں،عمر ایوب
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دیدی
-
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا
-
دنیا بھر میں ریکارڈ 76 ملین افراد اندرون ملک بے گھر ہو گئے
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج یوم ِسوگ منایا جا رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.