Live Updates

شہبازشریف کا وزیراعظم بننا ملک کیلئے خوش آئند ہے،چودھری جعفراقبال

انشاء اللہ ٹیم ورک سے بحرانوں کوجڑ سے اکھاڑ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے،بیگم عشرت اشرف

ہفتہ 9 مارچ 2024 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفراقبال وسابق رکن قومی اسمبلی و رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے جاری بیان میںکہاہے کہ میاں شہبازشریف کا وزیراعظم بننا ملک وقوم کیلئے خوش آئند ہے مگر وزارت عظمیٰ کڑے وقت میں ملی کیونکہ اس وقت ملک کو بیک وقت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے جن سے نبردآزما ہونے کی سکت اور حکمت عملی صرف میاں شہبازشریف میں ہی ہے گوکہ موجودہ حالات میں وزارت عظمیٰ پھلوں کا بستر نہيں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے۔

انہوں نے کہاکہ میاںشہباز شریف اپنی خداداد صلاحیتوں اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی روشنی میں وزیراعظم مرد آہن ثابت ہونگے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ سے ملک سے بحرانوں کاخاتمہ کرکے بالخصوص مہنگائی کو کنٹرول کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور اسلاملک سپر پاور کے طورپرتمام ہم خیال ممالک کو لیڈ رکریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچودھری جعفراقبال نے کہاکہ قائد عوام میاں نوازشریف اور وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں دوسرے صوبوں کی حکومت سے باہمی اور خوشگوار روابط کو فروغ دے کر ملک کی بہتری کیلئے ایک ٹیم ورک کی صورت میں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور جدوجہد کرینگے،عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہيں، ملکی تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل یقینی بنانے کا وقت آ چکا ہے، پارٹی قیاد ت نے عوامی ریلیف کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائیگی،مریم نوازشریف کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا صوبہ کے عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے،وہ پنجاب کا مثالی صوبہ بنائیں گی اور گڈ گورننس یقینی بنانے سمیت عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گی ،جس بھرپور انداز میں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے وہ یقینا حوصلہ افزا اور نہایت خوش آئند ہے اس سے عوام میں پائی جانے والی تشویش اور مایوسی کا خاتمہ ہواہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات