آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود ، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 9 مارچ 2024 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی 10، لہہ منفی09، گوپس منفی 03، ہنزہ منفی 02، بگروٹ اور مالم جبہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے09 (رات) اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ10 مارچ کو بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔