مظفرآباد ، دارارقم سکول کے 40 طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن مکمل کر لیا

پیر 11 مارچ 2024 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) دار ارقم سکول کے 40 طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن مکمل کر لیا، اس حوالے سے در ارقم سکول جلال آباد کے زیر اہتمام دستار بندی کی پروقار تقریب کا انعقاد ایمان افروز محفل میں حفاظ کرام اساتذہ اور والدین کی بھرپور شرکت ،تقریب سے ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری ، سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک شفیق سکول کی پرنسپل کے ساتھ ساتھ معروف معالج ڈاکٹر سید ذاکر بخاری ،معروف عالم دین مولانا یونس شاکر الخدمت مظفرآباد کے صدر خواجہ ظہیر ،سینئر صحافی سردار ذوالفقار علی ،میڈم پروین اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی انہیں خصوصی شیلڈز اور اسناد عطا کی گئیں جبکہ سکول کے بچوں نے مختلف اسلامی موضوعات پر خاکے اور ٹیبلوبھی پیش کیے اس موقع پر مہمان خصوصی سید ریاض حیدر بخاری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ قران پاک کی تعلیم ایک سعادت اور نصیب کی بات ہے وہ والدین مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے بچوں نے آخرت کی خوشیاں سمیٹ لی ہیں مقررین نے دار ارقم سکول سسٹم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ آخرت کی تعلیم پر بھی توجہ دے رہا ہے دار ارقم سکول سسٹم جہاں طلبہ و طالبات کو بہترین انگریزی اور سائنسی مضامین پڑھا رہا ہے وہاں قران پاک حفظ کے علاوہ ایسے بچے جو حفظ نہیں کر سکتے انہیں ناظرہ پڑھایا جاتا ہے جبکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

حفظ قرآن مکمل کرنے والوں میں حافظ کامل علی گردیزی ،حافظ عثمان اشفاق، حافظ سید محمد طیب ظفر، حافظ محمد علی رضاخان ،حافظ محمد عبدالرحمن ،حافظ سید دلاور کاظمی، حافظ عدیل احمد ، حافظ سید اویس کاظمی، حافظ سید محمد علی ذاکر، حافظہ فاریہ خالد، حافظہ سیدہ عزا امام کاظمی، حافظ راجہ صائم لیاقت، حافظہ ہادیہ نیاز، حافظ تنزیل الرحمن شیدائی ، حافظ عبدالرافع ، حافظہ سمامہ اخلاق ، حافظ فوقان سردار، حافظ سید حسنات احمد بخاری، حافظ عبدالحسیب عابدی، حافظ حسن رضاخان ، حافظ راجہ حسام لیاقت ، حافظ سید حسنین علی گیلانی ، حافظ عبدالرحمن شیدائی ، حافظ دانیال حیدر جوش، حافظہ صالحہ ثاقب ،حافظ عیشان گیلانی ، حافظہ فخر النساء ، حافظ دانیال گیلانی ، حافظہ تاشفین بتول کاظمی، حافظ محمد زین قریشی ، حافظہ اردی فاطمہ ، حافظہ حورین فاطمہ، حافظ عبدالحسیب چوہدری ، حافظہ ایمان جہانزیب، حافظہ نیہاعلی ،حافظ محمد حنین گیلانی، حافظ شہاب الاسلام، حافظ عبدالودود ، حافظ سید عباس حیدر فاطمی، حافظ وجاہت عزیز، حافظ قاضی طلال احمد ، حافظ عبدالرحمن سدیس شامل ہیںجنہیں اسناد عطا کی گئی اور ان کی دستار بندی کی گئی۔