روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں اسی کو حاضری نصیب ہوتی ہے،جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں، ملک افضل

پیر 11 مارچ 2024 16:22

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل حاجی ملک محمد افضل اپنی بیٹی ڈاکٹر عائشہ افضل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے،انہیں عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل،محمد شہباز مرزا،ملک عبدالحق فوجی،محمد ادریس پوار،احسان الحق مغل،محمد انور انصاری، میاں شہباز احمد اور خاندان کے افراد نے رخصت کیا،انہیں گلدستے پیش کئے گئے اور ہار پہنائے گئے،اس موقعہ پر حاجی ملک محمد افضل نے کہا کہ روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں اسی کو حاضری نصیب ہوتی ہے،جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں، میں اور میری فیملی اپنے اس نیک ارادے میں نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ آئندہ بھی نیکی کے کام کرنے کیلئے میرے حوصلے بلند ہوئے،ہم اس مقدس مقام پر جا کر جہاں اپنے اعما لو ں کی بہتری کیلئے دعا ئ کرینگے، وہاں ملک کی سلامتی و ترقی اور استحکام کیلئے بھی دعا ئیں کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہرانسان اپنی دنیاوی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دن رات انتھک محنت و کوشش میں لگا رہتا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جب انسان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو وہ صرف اپنے ساتھ اپنے اعمال لے کر جاتا ہے اور جس کے اعمال اچھے ہونگے رب تعالیٰ کی ذات اسکو اسکا بہتر صلہ دے گی تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ دنیاوی معاملات میں ہم جس قدر بھی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہاں اپنی آخرت کو مدنظرر کھتے ہوئے اپنے اعمالوں کا بھی حساب کتاب رکھیں۔