سینیٹرز کی مدت مکمل، خالی نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو ہوگا

منگل 12 مارچ 2024 16:55

سینیٹرز کی مدت مکمل، خالی نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی سمیت سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری ہوگئی۔الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹر 2018 میں منتخب ہوئے تھے، اب سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئیانتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔فاٹا کی خالی ہونے والی 4 نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا، فاٹا کی مخصوص نشستیں 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہوچکی ہیں۔الیکشن کمیشن اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء /ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء /ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء /ٹیکنو کریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا، جبکہ بلوچستان کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 علماء /ٹیکنو کریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 1 جنرل اور 1 علماء /ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔