وزیراعظم کی چارسدہ آمد ،اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار

بدھ 13 مارچ 2024 14:24

وزیراعظم کی چارسدہ آمد ،اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت ..
چارسدہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچنے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسفند یار ولی خان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم کی ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی مرحومہ کے لئے فاتحہ اور بلندی درجات اور مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔