جولائی تا جنوری، کثیرالجہتی پارٹنرز سے 2.408 ارب ڈالر موصول

دو طرفہ پارٹنرز سی79 کروڑ46لاکھ سے زائد ملے، ٹائم ڈپازٹس کاحجم دو ارب ڈالر رہا

بدھ 13 مارچ 2024 14:45

جولائی تا جنوری، کثیرالجہتی پارٹنرز سے 2.408 ارب ڈالر موصول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) رواں مالی سال کے پہلی7ماہ کے دوران پاکستان کو کثیرالجہتی پارٹنرزکل 2.408 ارب ڈالر اور دو طرفہ پارٹنرز سی79کروڑ 46 لاکھ دس ہزار ڈالر موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

وزارت اقتصادی امور کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا جنوری2024 تک سی اے ٹی آئی سی سے پاکستان کو508.34 ملین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 620 ملین ڈالر، اے آئی آئی بی سی292.96 ملین ڈالر، آئی بی آر ڈی سی125.98ملین ڈالر، آئی ڈی اے سے 1.058ارب ڈالر، آئی ایف اے ڈی سی23.12 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سی60 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے قلیل المدت قرضہ 200 ملین ڈالر اوراوپیک فنڈ سے 27.81 ملین ڈالرکی معاونت ملی، اس دوران دوطرفہ پارٹنرز سے مجموعی طورپر794.61ملین ڈالرکی معاونت ملی۔

چین سے 42.18 ملین ڈالر، فرانس سے 30.64 ملین ڈالر، جرمنی سے 10.89 ملین ڈالر، جاپان سے 18.62ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 12.38ملین ڈالر، سعودی عرب سی59.05 ملین ڈالر، سعودی تیل سہولت کی مد میں595.18 ملین ڈالر، امریکا سی25.67 ملین ڈالر ملے۔اعدادوشمارکے مطابق اسی مدت کے دوران نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں 595.09 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ٹائم ڈیپازٹس کاحجم دو ارب ڈالر رہا۔