پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد و خشک، لاہور سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، ترجمان محکمہ موسمیات

بدھ 13 مارچ 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت ڈیرہ غازی خان، لیہ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہائوالدین اورگوجرانوالہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابرالود رہا تاہم لاہور کے بعض علاقوں جیل روڈ ،ایئر پورٹ ،لکشمی چوک ،چوک نا خدا ،فر خ آ باد اور پانی والا تالاب میں ہلکی بارش جبکہ ملتان اور لیہ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ زیادہ سے زیادہ 27سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 179رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز8 ایو ی گرین 195،ذکی فارمز206،سید مراتب علی ہائوس 181،پاکستان انجینئرنگ سروسز 191،ڈان بریڈ لاہور 181،فداحسین ہائوس 164اور سی ای آر پی آفس میں 192ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔