شہبازشریف اے این پی سربراہ اسفند یارو لی کی رہائش گاہ پہنچ گئے،اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

بدھ 13 مارچ 2024 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اسفند یار ولی کے بیٹے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی،وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے فاتحہ اور بلندیء درجات کی دعا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔