مختصر کابینہ بلاول بھٹو کے ویژن اور معاشی اصلاحات کا حصہ ہے،رضوان احمد فکری

جمعرات 14 مارچ 2024 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) آزاد رائٹرز فورم کے صدر رہنما پی پی پی و سابق چیئرمین پوا رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ مختصر کابینہ بلاول بھٹو کے ویژن اور معاشی اصلاحات کا حصہ ہے۔ صدر زدراری نے بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا۔ اخراجات میں کمی ہی معاشی مسائل کا حل ہے ۔ وفاق کو سترہ وزارتیں کم کرکے کھربوں کی بچت کرکے قوم کو ریلیف دینا چاہئے۔

سعید غنی نے پیپلز پارٹی کو کراچی کی مضبوط جماعت بنایا ۔ تمام اراکین کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ کراچی کی شاندار صدارت کی طرح سعید غنی وزارت میں بھی انقلابی اقدامات کریں گے۔ ناصر شاہ ، شرجیل میمن ، سردار شاہ ، جام خان شورو و دیگر بہت تجربہ کا رہیں ۔ سندھ ماڈل صوبہ بن رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاق کو بھی صوبہ سندھ کے ڈیزاسسٹر ایریاز اور کراچی کو خصوصی توجہ دے کر ماضی کی حکومت کے نظر اندازی عمل کو ختم کرنا ہوگا۔

آخری بار 22ارب کی گرانٹ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔ اب وقت ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو اپنا کر کامیابی کا سفر شروع کیا جائے۔کراچی ملک کو چلاتا ہے اب اسے چلایا جائے۔ میئر کراچی کو پرویز مشرف کی طرز پر 122ارب دیئے جائیں ۔ ٹاون میونسپل کارپوریشنز کو وفاق اپنے سترہ وزارتوں کے محکمے ختم کرکے صوبوں کو دے اور صوبہ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کو دے ۔

میئر کراچی کو کے ڈی اے ، ایم ڈی اے ، ایل ڈی اے ، ایس بی سی اے کا کنٹرولنگ افسر بنایا جائے۔ یہ کابینہ کی تعداد میں مختصر تعداد کے ساتھ ایک اچھی تبدیلی اور اخراجات میں کمی اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کا باعث ہوگا۔ دیں اثناء سینئر سیاست دان و رہنمائوں پی پی پی اسلم آفریدی اور انیس ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی سندھ اور انکی کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے ویژن کو پاکستان کے بہتری کا ویژن قرار دیا ہے۔