نیشنل پارٹی نے سینیٹ الیکشن کے لیے جان محمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا

جمعرات 14 مارچ 2024 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) نیشنل پارٹی نے سینیٹ آف پاکستان کے آئندہ الیکشن کے لیے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے شرکت کی جبکہ دیگر پنجاب کے صوبائی صدر ملک ایوب اور سندھ کے صوبائی صدر تاج مری نے آن لائن شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کے حق میں رائے دیتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات میں انھیں نیشنل پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔ نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی سینٹ میں نیشنل پارٹی کے امیدوار ہونگے۔