عبدالعلیم خان کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، ہفتہ کے روز یہاں ہونے والے اجلاس میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوجی شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اجلاس میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال اور موجودہ ملکی و سیاسی معاملات پر غور کیا گیا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو وفاقی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی، عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا بھر پورتعاون پارٹی کے تمام اراکین کے لئے حاضر ہے، انتخابی مہم میں شرکت پر ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کا تہہ دل سے مشکور ہوں، حالیہ انتخابات کی روشنی میں پارٹی کا آئندہ کا مربوط لائحہ عمل طے کریں گے، سیاست میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کریں گے، پارٹی کی مضبوطی کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے کی ضرورت ہے، صدر آئی پی پی نے کہا کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں جلد تنظیم سازی ہوگی، سی ای سی اراکین نے پیٹرن انچیف جہانگیر خان خان ترین کو خراج تحسین پیش کیا، اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت مکمل کی گئی، اور ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور کیلئے اصولی فیصلے کیے گئے،اجلاس میں اسحاق خاکوانی، محمود مولوی، خرم حمید روکھڑی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، گل اصغر بھگور، یاور کمال،چوہدری ظہیر الدین، چوہدری عبدالرؤف، سید گل آغا،تسکین خاکوانی،رفاقت گیلانی، رائے اسلم کھرل، غضنفر عباس چھینہ، نعمان لنگڑیال، رانا نذیر احمد، روبینہ سلہری، سارہ احمد، فرخ ممتاز مانیکا،تابندہ وقاص, افتخار گیلانی، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگھا، چوہدری نوریز شکور، مامون جعفر تارڑاور نیاز گشکوری نے شرکت کی ۔