سینئر صحافی ، کالم نگار نسیم قریشی سے نامعلوم ڈاکو جھپٹا مار کر قیمتی موبائل فون کر چھین کر فرار ہوگیا

�ر کال پر تھانہ فیصل ٹائون کی پولیس موقع پرپہنچ گئی ،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اتوار 17 مارچ 2024 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) فیصل ٹائون کے علاقے سے سینئر صحافی ، کالم نگار نسیم قریشی سے نامعلوم ڈاکو جھپٹا مار کر قیمتی موبائل فون کر چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ فیصل ٹائون نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ، کالم نگار نسیم قریشی انٹرنیشنل مارکیٹ فیصل ٹائون کی کار پارکنگ میں اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے ، اسی دوران ایک بھکاری آگیا اورنسیم قریشی نے اسے بھیک دینے کے لئے اپنا شیشہ کھولا ۔

فقیر کے جانے کے نسیم قریشی اپنی گاڑی کے اندر بیٹھ کر اپنے موبائل پر اپنے آفس کا آن لائن کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیااور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔ موبائل کی مالیت ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایمر جنسی سروس پر کال کے فوری بعد تھانہ فیصل ٹائون کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

ایس ایچ اوفیصل ٹائو ن اسد شہزاد نے موقع پر درخواست لے کر فوری ایف آئی آر درج کرکے مسل حوالہ انویسٹی گیشن پولیس کے کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ آج کل جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ان موبائل فونز کو کھول کر ان کے پارٹس کو الگ الگ کر کے مہنگے داموں مختلف موبائل ریپرنگ کی مارکیٹوں میں فروخت کر دیا جاتا ہے یا پھر افغانستان سمگل کردیا جاتا ہے ۔