Live Updates

الیکشن دھاندلی پر آرٹیکل 6کی سزا تجویز کرنے والے بانی پی ٹی آئی 9مئی کی شرمناک بغاوت میں ملوث افراد کیلئے بھی کوئی سزا تجویز کردیں، عرفان صدیقی

اتوار 17 مارچ 2024 21:00

J اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی والوں پر آرٹیکل 6کا مقدمہ چلانے مطالبہ کرنے والے بانی پی ٹی آئی نو مئی واقعات میں ملوث لوگوں کیلئے بھی کوئی سزا تجویز کردیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان الیکشن دھاندلی والوں پر آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلانے کامطالبہ کرتے ہیں مگر وہ یہ بھی بتا دیں کہ پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے ، نو مئی کی شرمناک بغاوت کرنے اور وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی مسلسل توہین کرنے والوں کے لیے بھی کوئی سزا تجویز کردیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات