جامعہ کراچی اور پاکستان بائیولوجیکل سیفٹی ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پیر 18 مارچ 2024 17:17
(جاری ہے)
پاکستان بائیولوجیکل سیفٹی ایسوسی ایشن جامعہ کراچی میں ٹریننگ کے لئے تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرے گی اورمشترکہ طورپربائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان بائیولوجیکل سیفٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے جامعہ کراچی کے فیکلٹی ممبران کو انٹرنیشنل فیڈریشن فاربائیوسیفٹی ایسوسی ایشن کے سرٹیفیکیشن امتحان میں تربیت حاصل کرنے کے لئے سہولت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ آگے بڑھنے اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جڑنے اور عصرحاضرکے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے تعلیمی اشتراک ناگزیر ہے۔تعلیمی اشتراک کے بغیر ہم اپنے تعلیمی اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں حفاظتی اقدامات کے فوائد کو سمجھنے کے حوالے سے بتدریج اضافہ ہورہاہے اوراب کام پر حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجارہاہے جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیت کے ساتھ کیمپس کا عملہ،طلباء اور اساتذہ بائیو سیفٹی، بائیو سیکورٹی اور رسک مینجمنٹ کی اہمیت کے بارے میں بہت کچھ سیکھیں گے۔پی بی ایس اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے بتایا کہ باہمی تعاون سے دونوں ادارے کے دستیاب وسائل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے ساتھ مل کر پی بی ایس اے سندھ کی دیگر یونیورسٹیوں کے لیے تربیت کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی بی ایس اے نے کوویڈ 19 کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی ہیں اور وبائی مرض سے پہلے انہیں جو تربیت ملی تھی اس سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں بہت مدد ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.