صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
پیر 18 مارچ 2024 23:08
(جاری ہے)
اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔ صوبے بھر میں 35لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔
ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم ا ورنگزیب نے قرارداد میں کہاکہ تاریخ کے بہترین اور شفاف ترین رمضان پیکج پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ رمضان نگہبان پیکج میں مانیٹرنگ اور شفافیت بے مثال ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔ رمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کا تخمینہ پیش کیاگیاجس کے مطابق مالی سال2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ 655ارب روپے مختص کئے گئے۔سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ20ارب روپے بھی منظورکرلیاگیا۔بجٹ میں صحت کے لئے 473.6،تعلیم کے لئے 596ارب، تعمیرات 382ارب اور لوکل گورنمنٹ127.7 ارب روپے مختص کئے گئے۔ رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظورکرلیاگیا جبکہ مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے ،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئی12.5ارب روپے ،پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب روپے،حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4ارب روپے،گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپے، زراعت پرسبسڈی کیلئے 25.6ارب روپے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ منظور کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔کابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توثیق کی۔صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف کوپنجاب کے مالیاتی امور کے بارے میں تسلی بخش بریفنگ دینے سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال 2023-2024 کی بجٹ دستاویزات پر دستخط کر دئیے۔چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو بجٹ دستاویز پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.