Live Updates

نوازشریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا امکان

حسن ، حسین نواز ،وزیراعلی مریم نواز کا بھی ساتھ جانے کا امکان ،نواز شریف چیک اپ کیلئے لندن بھی جائینگے

منگل 19 مارچ 2024 13:05

نوازشریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کارمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، قائد (ن) لیگ لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچیں گے۔دوسری جانب لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بھی عمرے کی سعادت کے لئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات