ضلع جہلم ویلی محمد بن راشد المکتوم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرائی میں افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شر کت

منگل 19 مارچ 2024 13:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ضلع جہلم ویلی محمد بن راشد المکتوم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرائی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس مین مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیئرپرسن یونین کونسل گوہر آباد کامران کنول کیانی نے کی دعائیہ تقریب سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت صاحبزادہ عمران پذیر ،سید فیصل کاظمی ،سلطان کیانی، نے خطاب کیا خصوصی دعا،علامہ مقصود کیانی نے کی دعائیہ تقریب میں صدر معلم محمد بن راشد المکتوم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرائی خوشحال کیانی، اظہر کیانی، سید زاہد ہمدانی ،صحافی سیدا سرار ہمدانی، عبد الرحمن شاہ، خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی کامران کنول کیانی چیئرپرسن یونین کونسل گوہر آباد کہ حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں جس نے ہمارے یوسی کے گاون سرائی میں افطار ڈنر کا اہتمام کا اہتمام کیا تمام منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے جملہ زمہ دارن کا اپنی طرف سے اور اپنے گاون کے جملہ احباب کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں مستقبل میں ہم ہر اچھے کام میں آپ کی معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

زندگی کا بنیادی مقصد لوگوں کی خدمت اورہمدردی ہے، قرآن کی تعلیمات کو اپنا کر انسان دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے، ہم سب نے مل کرایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے لو گ ہم سب کے محسن ہیں، غر یبوں اور یتیموں کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ہر کام حکومت نہیں کرسکتی معاشرہ کے ذمہ دارلوگ اگر احساس ہمدردی پیداکریں تو بہت سے مسائل ہم حل کرسکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :